پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹیسٹ آج ابو ظہبی میںشروع ہوگا

دبئی (اے پی پی) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج منگل سے شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں شروع ہو گا۔ پاکستانی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ سری لنکن ٹیم کی قیادت تلکا رتنے دلشان کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 1982ءسے اب تک 38 ٹیسٹ میچ کھیلے جا چکے ہیں جس میں پاکستان نے 15 اور سری لنکا نے 9 میں کامیابی حاصل کی۔ 13 میچ ڈرا اور ایک منسوخ ہوا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ٹیمیں نیوٹرل مقام پر سیریز کھیل رہی ہیں۔دونوں ٹیمیںجیت کیلئے پر عزم ہیں۔