پاکستان اورسری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکن بیٹنگ لائن ایک سو ستانوے رنزپرڈھیرہو گئی۔

پاکستان اورسری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکن بیٹنگ لائن ایک سو ستانوے رنزپرڈھیرہو گئی۔

ابوظہبی کے شیخ اسٹیڈیم میں پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا۔اڑتالیس کے مجموعی اسکور پرپاکستان کو پہلی کامیابی ملی جس کے بعد سری لنکن بیٹنگ لائن کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا اورایک سوچودہ کے سکور پرسات سری لنکن بلے بازپولین لوٹ گئے۔سری لنکن کھلاڑی انجیلو میتھیوز نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی اورناقابل شکست باون رنزبنائے تاہم ان کا ساتھ کوئی بھی بلے بازنہ دے سکا اورایک سوستانوے کے اسکورپرپوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔سری لنکا کی جانب سے انجیلو میتھیوز نے سب سے زیادہ باون رنز بنائے جبکہ تھارنگا پراناویتانا سینتیس اورمہیلا جے وردھنا اٹائیس رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے جنید خان نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور اڑتیس رنزدے کرپانچ وکٹیں حاصل کیں۔ عمرگل اورسعید اجمل نے دودو جبکہ اعزاز چیمہ نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔ پہلے دن کے کھیل کے اختتام پرپاکستان نےبغیرکسی نقصان پرستائیس رنزبنا لیے۔