٭٭٭٭مختصر خبریں٭٭٭٭

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب اوپن گالف چیمپئن شپ نیوی کے شبیر اقبال نے جیت لی ٭نادرا اور ہاکی فیڈریشن کے درمیان سپانسرشپ معاہدہ ٭آصف باجوہ نادرا کے ڈائریکٹر سپورٹس مقرر ٭پنجاب کالج آف کامرس نے انٹرکالجیٹ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ جیت لی ٭سائیکلنگ کوچ سردار نزاکت نے فیڈریشن کے انتخابات کیخلاف درخواست عدالت سے اٹھا لی ٭پریمیئر فٹبال لیگ ، کے پی ٹی نے پولیس، افغان ایف سی نے نیشنل بنک کو ہرا دیا ٭مظہر مجید اور شعیب اختر کی اپنی ساکھ نہیں، بیانات کی پروا نہیں کرتا : وسیم اکرم ٭برطانیہ کے کار ریسر ڈین ویلڈن ریس کے دوران حادثے میں ہلاک ٭بھارت نے دوسرا ون ڈے بھی جیت لیا، انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست٭ زمبابوے کو 34رنز سے شکست، نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی سیریز 2-0 سے جیت لی ٭انٹرکالجیٹ ریسلنگ ٹورنامنٹ پنجاب کالج گوجرانوالہ نے جیت لیا ۔