مظہر مجید نے ٹی ٹونٹی میچ فکس کرنے کا کہا‘میں نے نظر انداز کر دیا:سلمان بٹ کا عدالت میں بیان

لندن (ریڈیو نیوز) سپاٹ فکنگ کیس میں استغاثہ نے دلائل مکمل کر لئے جن میں کہا گیا کہ مظہر مجید کے کمپیوٹر سے پولیس کو 18 ہزار ای میلز ملیں سلمان بٹ کے وکیل نے دفاع میں کہا کہ ای میلز سے ظاہر ہوتا ہے کہ مظہر مجید پی سی بی کی مارکیٹنگ ٹیم سے رابطے میں تھا عامر اور مظہر مجید کے درمیان سازش میں سلمان بٹ شامل نہیں تھے سلمان بٹ نے عدالت کو تعلیم، کیریئر، اپنی کم ٹیسٹ ایوریج کی وجوہات اوربنک اکاﺅنٹس کی تفصیلات بھی بتائیں اورکہا کہ میرا مقصد پاکستان کیلئے کھیلنا ہے پاکستان کیلئے کھیلنے سے بڑا کوئی اعزاز نہیں ۔ ثقلین مشتاق مظہر مجید کے بھائی اظہر مجید کو جانتا تھا اس نے ملاقات کرائی ۔ مظہر مجید نے مجھے ٹی ٹونٹی میچ فکس کرنے کا کہا تھا لیکن میں نے میسج کو نظر انداز کر دیا اور اس سے جواب طلبی بھی کی۔