شاہد آفریدی کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان، کسی بھی کپتان کی قیادت میں کھیلنے کیلئے تیار ہوں۔

شاہد آفریدی کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان، کسی بھی کپتان کی قیادت میں کھیلنے کیلئے تیار ہوں۔

کراچی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے دستیاب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریٹائرمنٹ نہیں لی تھی بلکہ بورڈ کی سابق مینجمنٹ کی موجودگی تک نہ کھیلنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب وہ کسی بھی کپتان کی قیادت میں کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے اس موقع پر پی سی بی کے نئے چیئرمین ذکاء اشرف کو مبارکباد بھی دی۔ قومی ٹیم نےشاہد آفریدی کی قیادت میں رواں سال کےآغاز میں ہونے والے ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، تاہم انہوں نے ٹیم میں کوچ وقار یونس کی مبینہ مداخلت پر احتجاجاً کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔