سرینا ویلمز کی شادی ، 10 لاکھ ڈالر سے زائد کے اخراجات
نیویارک(آئی این پی)امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز شادی کیبندھن میں بندھ گئیں، تقریب میں ہالی ووڈ ستاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔جمعے کو معروف امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں،امریکی شہرنیواورلینزمیں ٹینس کوئین، الیکسز اوہانین کی دلہن بنیں۔شادی کی پرتعیش تقریب میں ڈھائی سو مہمانوں نے شرکت کی،کھیل، فیشن، انٹرٹینمنٹ، سیاست، ٹیکنالوجی اور کاروبار سے منسلک اعلی شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔کم کاردشین،پاپ اسٹار بیونسے سمیت ہالی ووڈ اسٹارز کی موجودگی نے تقریب کو چار چاند لگادیئے، شاندار تقریب پر 10لاکھ ڈالر سے زائد خرچ کئے گئے۔شادی کی تقریب کے مقام کو آخری وقت تک خفیہ رکھا گیا، مہمانوں کوکیمرہ اور موبائل فون لانے پر بھی پابندی تھی۔