انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ: افغانستان‘ آسٹریلیا‘ نیوزی لینڈ‘ جنوبی افریقہ کی ٹیمیں کامیاب
لاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ می جاری انڈڑ19کرکٹ ورلڈ کپ میں افغانستان نے سری لنکا ‘آسٹریلیا نے زمبابوے ‘نیوزی لینڈ نے کینیااور جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی۔افغانستان نے سات وکٹوں پر284رنز بنائے ۔ ابراہم زدران86‘اکرام علی55اوردرویش رسولی63رنز بناکر نمایاں رہے ۔ سری لنکن ٹیم 202رنزبناکر پویلین لوٹ گئی۔نوین الحق نے چار جبکہ عظمت اللہ عمر زئی اور قیس احمد نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جنوبی افریقہ نے 8وکٹوں پر 282رنز بنائے ۔ پلے 47‘مکویتو99ناٹ آئوٹ رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ویسٹ انڈین ٹیم 206رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔اتھنزے 76‘کالی چرن44رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ رولفس نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ میکویتو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ نیوزی لینڈ نے 4وکٹوں پر 436رنز بنائے۔جے این بھولا180‘رویندرا 117اورایلن90رنز بناکر نمایاں رہے ۔ کینیا کی ٹیم چار وکٹوں پر 193رنز بناسکی۔گاندھی63رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔جیکب بھولا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ زمبابوے کی ٹیم 134رنز پر آئوٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا نے ہدف تین وکٹوں پرپورا کر لیا ۔