پی ٹی سی ایل ہاکی کے ہال آف فیم ورلڈ الیون کو اسپانسر کرے گا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ٹی سی ایل نے پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو فروغ دینے اور بحال کرنے کے لئے ، فخریہ طور پر ’’ہاکی ہال آف فیم ورلڈ الیون پاکستان ٹور‘‘ کی اسپانسر شپ کا اعلان کیا ہے۔یہ ٹورنامنٹ پی ٹی سی ایل ہاکی کپ ۲۰۱۸ ء کہلائے گا۔پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کراچی اور لاہور میں مشہور بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ موجودہ ہاکی ورلڈ آل اسٹار ٹیم کے خلاف دو نمائشی میچ کھیلے گی ۔پہلا نمائشی ہاکی میچ مورخہ ۱۹ جنوری ، ۲۰۱۸ ء کو کراچی ہاکی اسٹیڈیم میں ہوگا، جبکہ دوسرانمائشی ہاکی میچ مورخہ ۲۱ جنوری، ۲۰۱۸ء کو لاہور ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس موقع پر پی ٹی سی ایل کے چیف کمرشل آفیسر عدنان شاہد نے کہا :’’ہم انتہائی انکساری سے یہ کہتے ہیں کہ پی ٹی سی ایل پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کررہی ہے اور ہم پاکستان میں ہاکی کے پرانے عالیشان دنوں کو دوبارہ بحال کرنے میں مدد کررہے ہیں۔بین الاقوامی ٹیموں اور کھلاڑیوں کا یہ دورہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے اہم ہے ۔ لہٰذا ہم درست سمت میں قدم اٹھا رہے ہیں، جس میں بین الاقوامی کھلاڑی اس ہاکی ٹورنامنٹ کھیلنے آرہے ہیں۔پی ٹی سی ایل نے ہاکی کی بحالی میںاپنا کردار اداکیا ہے