پاکستان ہاکی یتیم ‘چند روز میں فیڈریشن کی چائے بند ہوجائیگی: آصف باجوہ

پاکستان ہاکی یتیم ‘چند روز میں فیڈریشن کی چائے بند ہوجائیگی: آصف باجوہ

لاہور (حافظ محمد عمران/ نمائندہ سپورٹس) شہناز شیخ، اصلاح الدین، سمیع اللہ اور دیگر باقی کھلاڑی آج پاکستان ہاکی فیڈریشن کو فنڈز نہ ملنے کے ذمے دار ہیں۔ پاکستان سپورٹس بورڈ اور بین الصوبائی رابطے کی وزارت کے عہدیدار پی ایچ ایف کو فنڈز ملنے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اولمپئن آصف باوجوہ نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے دور میں سابق کھلاڑی غیر ضروری الزامات لگاتے رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بہت زیادہ فنڈز مل رہے ہیں۔ میں نے اس وقت بھی روکا تھا کہ یہ پاکستان ہاکی کے ساتھ دشمنی ہے نہ کریں۔ آج حقیقت سب کے سامنے ہے پی ایچ ایف کے فنڈز نہیں ہیں۔ حالت یہ ہے کہ آئندہ چند روز میں فیڈریشن کی چائے بھی بند ہو جائے گی۔ ہمیں اپنے دور میں حکومت کی طرف سے 63 کروڑ روپے کے فنڈز ملے۔ پاکستان ہاکی آج یتیم ہو گئی ہے۔ ماضی میں ان کھلاڑیوں نے ہاکی مخالف تحریک شروع کی تھی۔ آج قومی کھیل کی بہتری کیلئے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر احتجاج کیوں نہیں کرتے۔ کپتان محمد عمران کو اپنے حقوق کیلئے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر احتجاج کرنا چاہئیے۔