پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کے زیراہتمام خواتین کا کوچنگ، ٹریننگ کیمپ کل شروع ہو گا

لاہور(نمائندہ سپورٹس)سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے پاکستان ماڈرن پینٹا تھلون فیڈریشن کے زیراہتمام خواتین کا کوچنگ اور ٹریننگ کیمپ 19 اور 20جنوری کو پنجاب سٹیڈیم میں لگایا جائے گا، کیمپ میں خواتین کو شوٹنگ اور اتھلیٹکس کی تربیت دی جائے گی، دریں اثناء خواتین کی قومی پینٹاتھلون چیمپئن شپ 21جنوری کو شروع ہوگی ، چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے کھلاڑی اتوار کو لاہور پہنچ جائیں گے۔دو روزہ چیمپئن شپ میں شوٹنگ اور اتھلیٹکس کے مقابلے ہوں گے۔