وقارالمنیر کی زیرصدارت ایل آر سی اے کا اجلاس یکم مارچ سے ٹورنامنٹ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور (نمائندہ سپورٹس)لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹورنامنٹ کمیٹی کا اجلاس چیئر مین وقار المنیرکی صدارت میںہوا ۔یکم مارچ سے ٹورنامنٹ شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ، تینوں زونوں سے 48کلبیں حصہ لیں گی ۔ ویسٹ زون سے 18، ایسٹ زون سے 16اور نارتھ زون سے 14کلب کھیلیں گے ۔ کلبوں کو آٹھ گروپوں میں تقسیم کیا جائیگا۔ ہر گروپ میں چھ چھ کلبیں ہوں گی اور ہر کلب پانچ پانچ میچز کھیلے گی ۔