نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے بارش کی نذر

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے بارش کی نذر

آکلینڈ(سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ کیویز نے 28.5اوور میں تین وکٹوں پر 145 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی۔میچ آفیشلز نے کھیل ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کیریر کی 21 ویں نصف سنچری مکمل کر کے 66 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔