آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کی پچز خطرناک نہیں، پاکستان بھارت کو ہرائے: انضمام

آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کی پچز خطرناک نہیں، پاکستان بھارت کو ہرائے: انضمام

لاہور (نمائندہ سپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ رواں سال لاہور میں امید جواں انضمام الحق کرکٹ اکیڈمی کا آغاز کر دیا جائیگا۔ فیرزپور روڈ پر نجی ہال میں منعقد ہونیوالی تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس، مشتاق احمد، وہاب ریاض، کامران اکمل، لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ ندیم سمیت دیگر نے شرکت کی۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کو ہمت اور حوصلہ سے کھیلنا ہو گا۔ ٹیم کو بھارت سے دباؤ میں نہیں بلکہ معمول کے مطابق کھیلنا چاہئے۔وہ ملتان کی طرز پر جلد لاہور میں بھی کرکٹ اکیڈمی شروع کریں گے جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دی جائے گی۔میگا ایونٹ میں ابھی تک پاکستان نے بھارت کو شکست نہیں دی اور دعا ہے کہ اس مرتبہ فتح گرین شرٹس کے قدم چومے ۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی وکٹیں زیادہ خطرناک نہیں ہیں۔ قومی ٹیم میگا ایونٹ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔