بنگلہ دیش نے سولہ سال بعد پاکستان کو ایک روزہ میچ میں شکست دے دی
میر پور میں پاکستانی مینجمنٹ نے پرانا طریقہ اختیار کرتے ہوئے ایک بلے باز ایکسٹرا کھلایا جبکہ پانچ کے بجائے چار باؤلرز میدان میں اتارے ،یہ چار باؤلر بھی ساڑھے تین ثابت ہوئے کیونکہ سعید اجمل نئے ایکشن کے ساتھ ان کا ایک گیند بھی نہ بریک ہوا نہ باؤنس سعید سے دوسرا تو درکناراب آف بریک بھی نہیں ہو رہا ان کی ناقص باؤلنگ کی وجہ سے پاکستان کل چار کے بجائے ساڑھے تین باؤلرز سے میچ کھلیتا نظر آیپاکستان نے بنگلہ دیش میں ابھی دو ایک روزہ اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلنا ہےاور ذلت سے بچنے کیلیے ضروری ہے کہ گرین شرٹس پانچ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اتر کر پوزیٹو کرکٹ کھیلیں، بلے بازوں کو تین سو رنز بنانے کی عادت ڈالنا ہوگی ورنہ چھوٹی ٹیموں سے مقابلے بھی مشکل ہوتے جائیں گے محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن بھی کلیئر نہیں اس لئے ذوالفقار بابر کو کھلایا جائے۔ اسد شفیق کو ٹیم میں شامل کرنا درست فیصلہ ہوگا