پی سی بی آئین کی کاپی آئی سی سی کو پیش‘ پاکستان میں کرکٹ کو نئی زندگی ملے گی: ذکاءاشرف

پی سی بی آئین کی کاپی آئی سی سی کو پیش‘ پاکستان میں کرکٹ کو نئی زندگی ملے گی: ذکاءاشرف

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ترمیم شدہ جمہوری آئین کی کاپی آئی سی سی صدر کو پیش کر دی۔ چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف نے دوبئی میں ہونے والے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے بورڈ اجلاس کے دوران آئی سی سی کے صدر ایلن آئزک کو پی سی بی نئے آئین کی کاپی پیش کی اس موقع پر پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد بھی موجود تھے۔ پی سی بی کا نئے آئین کے بعد 2007ء کے آئین کو ختم کر دیا ہے جس میں حکومتی مداخلت کی بنا پر آئی سی سی کے چارٹر کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی چودھری ذکاءاشرف کا کہنا تھا کہ نیا آئین آئی سی سی کے چارٹر کے عین مطابق ہے اور اس کی تیاری میں شپ و روز کی کاوشیں شامل ہیں اور اس نئے آئین سے پاکستان میں کرکٹ کے کھیل کو نئی زندگی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشکل کام تھا جس کے لئے آئی سی سی اور کرکٹ کے ماہرین سے بھی مدد حاصل کی گئی۔ آئی سی سی کے صدر ایلن آئزک نے کہا کہ یہ پی سی بی کا مثالی کارنامہ ہے۔نئے آئین سے پاکستان میں کرکٹ کے کھیل کو نیا رخ ملے گا اور نہ صرف چیئرمین کی تقرری کا عمل جمہوری ہو گا بلکہ بورڈ کے انتظامی معاملات چلانے میں پی سی بی کے خودمختاری بڑھنے سے حکومتی مداخلت بھی ختم ہو جائے گی۔ آئین کی کاپی آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کو بھی پیش کی۔