پاکستان نے کرکٹ ورلڈ کپ دوہزار اٹھارہ کی میزبانی کے لئے آئی سی سی کو درخواست دےدی، سلمان بٹ اور محمد آصف کو سزا پوری کرنا پڑے گی۔ چیئرمین پی سی بی چوہدری ذکاء اشرف

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
پاکستان نے کرکٹ ورلڈ کپ دوہزار اٹھارہ کی میزبانی کے لئے آئی سی سی کو درخواست دےدی،  سلمان بٹ اور محمد آصف کو سزا پوری کرنا پڑے گی۔ چیئرمین پی سی بی چوہدری ذکاء اشرف

آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد دبئی سے وطن واپس پہنچنےپرمیڈیا سے گفتگومیں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ کرکٹ ورلڈ کپ دوہزاراٹھارہ کی میزبانی کے لئے آئی سی سی کو درخواست دی ہے اورکرکٹ گورننگ باڈی نے معاملہ ایک کمیٹی کے سپرد بھی کر دیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے دورے کے لئے کچھ ممالک سے بات ہوئی ہے۔ ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے کرکٹرز کو اپنی سزا تو پوری کرنا ہی ہو گی،اس طرح سزا ملنے سے باقی کرکٹرز کے لئے بھی ایک مثال بن گئی ہے۔