نیشنل گیمز 2014 ءمیں ہونگی ‘ ملک میں 2 اولمپک ایسوسی ایشنز نہیں: عارف حسن

نیشنل گیمز 2014 ءمیں ہونگی ‘ ملک میں 2 اولمپک ایسوسی ایشنز نہیں: عارف حسن

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے کہا ہے کہ عبوری کمیٹی صرف عبوری ہی ہے، نیشنل گیمز 2012ءمیں ہو چکی ہیں اب 2014ءمیں ہی ہونگی اگر کوئی گیمز کرانا چاہتا ہے تو ضرور کرائے لیکن وہ نیشنل گیمز نہیں ہونگی۔ ویمن سائیکلنگ چیمپئن شپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میںعارف حسن کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی پاکستان کے حالات کا بدستور جائزہ لے رہی ہے ،کوشش ہوگی پاکستان پر کسی قسم کی پابندی نہ لگ سکے۔ صورتحال کو حل کرنے کےلئے کمیٹی کام کر رہی ہے جلد وہ ان لوگوں سے بھی ملاقات کرے گی جو معاملات کو خراب کر رہے ہیں۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کا معاملہ سے انٹرنیشنل سائیکلنگ فیڈریشن کو آگاہ کر دینگے۔ ملک میں کوئی دو اولمپک ایسوسی ایشنز نہیںہیں۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو ہی مانتی ہے۔ سندھ میں بننے والی نئی صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کا پی او اے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔