فیصلہ سے مایوسی ہوئی، سزا پوری ہونے پر کرکٹ کھیلوں گا : سلمان بٹ

فیصلہ سے مایوسی ہوئی، سزا پوری ہونے پر کرکٹ کھیلوں گا : سلمان بٹ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) عالمی ثالثی عدالت سے اپیل مسترد ہونے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ انہیں عدالتی فیصلہ سے مایوسی ہو ئی ہے تاہم سزا پوری ہونے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آ¶ں گا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان بٹ نے کہا کہ انہوں نے سزا کے خلاف اپنا قانونی حق استعمال کیا تھا اور انہیں پچاس فی صد امید تھی کہ سزا میں کمی ہو جائے گی۔