افغانستان میں کرکٹ اکیڈمی کے قیام کیلئے 4.22 ملین ڈالر کی امداد منظور

افغانستان میں کرکٹ اکیڈمی کے قیام  کیلئے 4.22 ملین ڈالر کی امداد منظور

لاہور (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی بورڈ اجلاس میں پی سی بی کی جانب سے چیئرمین کے انتخاب کے لئے کی جانے والی آئینی تبدیلیوں کا خیرمقدم کیاگیا جبکہ افغانستان میں کرکٹ اکیڈمی کے قیام کے لئے 4.22 ملین امریکی ڈالرز کی امداد کی منظوری دی۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ہیڈکوارٹر دبئی میں منعقدہ معمول کا دو روزہ بورڈ اجلاس گذشتہ روز ختم ہو گیا جس میں آئی سی سی کے امدادی پروگرام اور کرکٹ کے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔ بورڈ اجلاس میں ارکان کو اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے رکن ممالک کے ارکان کی اینٹی کرپشن ورکشاپ بارے بریفنگ دی جبکہ امپائرزاور آفیشلز کی کارکردگی، فنانس، آڈٹ، گورننس ریویو کمیٹی اور مختلف کرکٹ ایشوز بارے معمول کی بریفنگ دی گئی۔