ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ذیشان اشرف کا ریٹائرمنٹ لینے پر غور

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے مثبت جواب نہ ملنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ذیشان اشرف نے ریٹائرمنٹ لینے پر غور کرنا شروع کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کو بیس سال بعد ایشین گیمز کا ٹائٹل جتوانے والے قومی ٹیم کے کپتان ذیشان اشرف جو کہ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ایشین گیمز کے بعد ذیشان اشرف نے جونیئر کھلاڑیوں کو موقع دینے کیلئے مختلف ٹونامنٹ کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے چیمپئن ٹرافی اور اولمپک جیسے بڑے ایونٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے سابق کپتان کو (پی ایچ ایف) سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا جس کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ پر غور کرنے شروع کردیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذیشان اشرف کا کہنا تھا کہ وہ فیڈریشن سے کوئی امید نہیں لگائے بیٹھے انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست سے باہر کیا گیا تو یہ (پی ایچ ایف) کا فیصلہ ہے۔