پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹی ٹونٹی میں 85 رنز سے شکست دیدی

ہرارے (ریڈیو مانیٹرنگ) پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹی 20 میچ میں 85 رنز سے شکست دیدی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 198 رنز بنائے اور زمبابوے کو میچ جیتنے کیلئے 199 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ زمبابوے کی پوری ٹیم 113 رنز پر آ¶ٹ ہو گئی۔ پاکستان کی طرف سے حفیظ نے 71 رنز بنائے۔ اسد شفیق نے 38، رمیز راجہ جونیئرنے 23 اور عمر اکمل نے 22رنز بنائے۔ پاکستان کے 4 کھلاڑی آ¶ٹ ہوئے۔ زمبابوے کے صرف 4 کھلاڑی ڈبل فگرز تک پہنچ سکے۔ حفیظ نے 4 کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ ان کی شاندار آل را¶نڈر پرفارمنس پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔