پاکستانی ٹینس سٹاراعصام الحق نے پیس اینڈ سپورٹس امیج آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا ہے

پاکستانی ٹینس سٹاراعصام الحق نے پیس اینڈ سپورٹس امیج آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا ہے

اعصام الحق کویہ ایوارڈ سپورٹس میں نمایاں کارکردگی اور اسے دنیا میں امن کے پیغام کے طور پر استعمال کرنے کی قابلیت کےاعتراف میں دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ اعصام الحق کے ساتھی بھارتی پلئیر روہن بھوپانا نے بھی حاصل کیا ہے۔ا یوارڈ کا اعلان ورلڈ پیس اینڈ سپورٹس فورم کی جانب سے کیا گیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو ایک ساتھ ایوارڈ اس لیے دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے ملکوں میں کشیدگی کم کرکے امن کا پیغام پھلائیں۔