بنگلہ دیش نے سنسنی خیزمقابلے کے بعد پانچواں ایک روزہ میچ جیت کر نیوزی لینڈ کو ون ڈے سیریز میں چارصفر سے کلین سویپ کردیا 

بنگلہ دیش نے سنسنی خیزمقابلے کے بعد پانچواں ایک روزہ میچ جیت کر نیوزی لینڈ کو ون ڈے سیریز میں چارصفر سے کلین سویپ کردیا 

میرپورکے شیربنگال کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے پینتالیس ویں اوورمیں ایک سو چوہتر رنزبناکرآؤٹ ہوگئی، کپتان شکیب الحسن چھتیس اور عمارالقیس چونتیس رنزبنا کرنمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کائلزملز اور ڈینیئل ویٹوری نے تین، تین جبکہ اینڈی میکے اور گرانٹ ایلٹ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں کیویز بلے باز بنگلہ دیشی باؤولرز کی نپی تلی باؤلنگ کا سامنا نہ کرسکے اورنیوزی لینڈ کی ٹیم آخری اوورمیں ایک سو اکہتر رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔ روبیل حسین نے ٹاپ آرڈر کے تین کھلاڑیوں سمیت چاروکٹیں حاصل کیں جبکہ عبدالرزاق اورشکیب الحسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ روبیل حسین کو میچ اور شکیب الحسن کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔