انڈر 19ایشیاکپ: پاکستان نے بنگلہ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
کولالمپور(آئی این پی)ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام انڈر19 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 2 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ، بارش سے متاثرہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر فیصلہ گرین شرٹس کے حق میں ہوا، صرف2رنز سے حاصل ہونے والی اس فتح نے پاکستان کو فائنل میں پہنچا دیا۔بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر274رنز بنائے۔جواب میں پاکستان نے39اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر199رنز بنائے تھے کے بارش ہوگئی،ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں (آج)جمعہ کو آمنے سامنے ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر274رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی جانب سے اوپنر پناک گھوش 82 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، سیف حسن 61 رنز بنائے جب کہ عفیف حسین 52 پر ناقابل شکست رہے۔پاکستان کی جانب سے منیر ریاض نے 3، شاہین آفریدی، حسن خان اور محمد سلمان شفقات نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔جواب میں پاکستان نے 5 وکٹیں گنوا کر 39 اوورز میں 199 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے کھیل روکنا پڑا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر فیصلہ گرین شرٹس کے حق میں ہوا، صرف 2 رنز سے حاصل ہونے والی اس فتح نے پاکستان کو فائنل میں پہنچا دیا،پاکستان کی جانب سے محمد طحہ نے 92رنز بنائے، سعد خان 35 پر ناقابل شکست رہے، روحیل نذیر 26اور محمد محسن خان 22 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں اسکورر رہے۔ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں (آج)جمعہ کوٍٍ کھیلا جائیگا۔