گوجرانوالہ، نوجوان نے 5 من کا پتھر اٹھا کر ریکارڈ بنا لیا

گوجرانوالہ (آن لائن) موضع ہریاوالہ کے رہائشی 22 سالہ کامران وڑائچ نے گذشتہ روز کھیلوں کے مقابلہ میں 5 من کا پتھر اٹھا کر ریکارڈ قائم کر دیا اور اپنا ریکارڈ توڑنے کیلئے چیلنج کرتے ہوئے جیتنے والے کیلئے 1 لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا۔