کھیلوں کی بحالی میں سپورٹس بورڈ پنجاب کا کردار بہت نمایاں ہے، عثمان انور

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ ملک میں سپورٹس کا کلچر رفتہ رفتہ فروغ پا رہا ہے جو کہ ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے اچھا شگون ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک میڈیا گروپ کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عثمان انور نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں کو 30ہزار روپے کیش انعام دیا اور میڈل پہنائے ڈی جی سپورٹس عثمان انور نے کہا کہ یہ بات بہت خوش آئند ہے کہ گزشتہ دو سالوں سے ملک کے کونے کونے میں کھیلوں کی سرگرمیاں تسلسل سے ہورہی ہے جو کہ اس بات کی نفی کرتی ہیں کہ ملک میں امن وامان کا کوئی مسئلہ ہے اور یہ بات بھی بہت خوشگوار ہے کہ میڈیا آرگنائزیشن بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔