پی سی بی میں کروڑوں روپے سالانہ تنخواہ پر ملازم رکھے جا رہے ہیں:ذکاء اشرف

پی سی بی میں کروڑوں روپے سالانہ تنخواہ پر ملازم رکھے جا رہے ہیں:ذکاء اشرف

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ بورڈ میں سوچے سمجھے بغیر فیصلے کئے جا رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں آئین بنایا گیا اب پھر کہا جا رہا ہے کہ حکومت نیا آئین بنا رہی ہے۔ اب ایسے ملازمین رکھے جا رہے ہیں جن کی سالانہ تنخواہ کروڑوں میں بنتی ہے۔