پانچ ملکی ڈویژن تھری ویسٹ ایشیئن رگبی چیمپئن شپ19جون کو شروع ہوگی

پانچ ملکی ڈویژن تھری ویسٹ ایشیئن رگبی چیمپئن شپ19جون کو شروع ہوگی

لاہور  (سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب، پاکستان رگبی یونین کے تعاون سے پانچ ملکی ڈویژن تھری ویسٹ ایشیئن رگبی چیمپئن شپ کا انعقاد کررہا ہے جو کہ 19سے 22جون تک پنجاب سٹیڈیم میں ہوگی۔چیمپئن شپ میں پاکستان، بھارت، لبنان، ازبکستان اور افغانستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب اس سے قبل متعدد بین الاقوامی سپورٹس ایونٹس کا انعقاد کراچکا ہے جس میں سائوتھ ایشیئن باڈی بلڈنگ، فسٹ بال، مکس مارشل آرٹس، ٹچ بال رگبی، کبڈی، رسہ کشی، آرم ریسلنگ، بیڈمنٹن، کرکٹ اور ریسلنگ شامل ہیں۔