وین پرسی کا سپر ہیڈ گول‘ 1961ء کے پاکستانی کھلاڑیوں کی یاد تازہ کردی

وین پرسی کا سپر ہیڈ گول‘ 1961ء کے پاکستانی کھلاڑیوں کی یاد تازہ کردی

ملتان (اظہار عباسی سے) ورلڈکپ فٹبال 2014ء میں ہالینڈ کا دفاعی چیمپئن اسپین کو 5-1 سے اپ سیٹ شکست دنیا بھر میں موضوع سخن بن گیا۔ وہاں پر ڈچ کھلاڑی وین پرسی کے سپر مین گول نے 1961ء میں پاکستانی فٹبال کھلاڑی کی یاد تازہ کر دی۔ 1961ء میں پاکستان اور تھائی لینڈ کے خلاف ڈھاکہ (جو اس وقت مشرقی پاکستان تھا) میچ کھیلا گیا۔ پاکستانی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے بہتر حکمت عملی کے تحت تھائی کھلاڑیوں پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔ ملتان سے تعلق رکھنے والے  گول کیپر محمد جہانگیر نے ہاتھ کے ذریعے سنٹرہاف طالب کو پاس دیا۔ قومی ٹیم کے کپتان اور بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ایم این جہان نے  ڈی کے قریب سپرمین  ہیڈ کے ذریعے گیند کو جال کی نذر کر کے برتری حاصل کی۔ پاکستانی ٹیم نے دوسرا گول بھی ان تینوں کھلاڑیوں کی حکمت عملی کے تحت کیا۔ اس بار بھی ان تینوں کھلاڑیوں کی حکمت عملی کے تحت کیا۔  53 سال بعد ڈچ کھلاڑی وین پرسی کے اس گول نے 1961ء کے پاکستانی کھلاڑیوں کی یاد تازہ کر دی۔