معروف جرمن سکیٹنگ چیمپئن شوماکر 6ماہ بعد کومے سے باہر نکل آئے

لندن(بی بی سی) سکیٹنگ کے دوران شددی زخمی ہونے کے بعد مہینوں بے ہوش رہنے والے جرمنی کے معروف سکیٹنگ چیمپئن شوماکر 6ماہ بعد کوما سے باہر آ گئے۔ شوماکر کے خاندان نے ایک بیان میں کہا کہ 45سالہ شوماکر کو ہسپتال سے فارغ کر کے اب روبصحت ہونے کے لئے انہیں کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ فرانس میں گزشتہ برس 29دسمبر کو سکیٹنگ کے دوران شدید زخمی ہونے کے بعد سے شوماکر گرینویل کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے اور وہ کوما میں تھے۔ انہیں فرنچ ایلپس کے پہاڑی سلسلے میں وقع ایک الپائن ریزورٹ میں سکیٹنگ کے دوران اس وقت سر پر چوٹ آئی تھی جب ان کا سر ایک چٹان سے ٹکرا گیا تھا۔ جس کے بعد وہ مسلسل ہسپتال میں زیرعلاج تھے اور ڈاکٹر انہیں مسلسل کومے سے باہر لانے کیلئے جدید طبی سائنس کے طریقوں سے کوششیں جاری رکھے ہوئے تھے۔