لارڈز ٹیسٹ :انگلینڈ دوسری اننگز 389 رنز سے دوبارہ شروع کریگا

لارڈز ٹیسٹ :انگلینڈ دوسری اننگز 389 رنز سے دوبارہ شروع کریگا

لارڈز(ثناء نیوز)سری لنکا کیخلاف لارڈز ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز انگلش ٹیم اپنی دوسری اننگزتین سو نواسی رنز کی برتری کے ساتھ دوبارہ شروع کرے گی۔ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان لندن میں جاری پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگزمیں آٹھ وکٹوں پر دو سرسٹھ رنز بنالئے۔میزبان ٹیم کی جانب سے گیری بیلنس نے سنچری اسکور کی۔ سری لنکا کی جانب سے سپنر ہرات نے چار شکار کیے۔ اس سے قبل سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں چارسو ترپن رنز بنا کر آوٹ ہوئی۔ کمار سنگا کارا اور کپتان اینجیلومیتھیوز نے سنچریاں سکور کی۔ واضح رہے کہ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز پانچ سو پچھتر رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلئیر کی تھی۔