فٹ بال ورلڈکپ: ارجنٹائن نے بوسنیا، جرمنی نے پرتگال کو شکست دیدی، ایران اور نائیجریا کا میچ برابر رہا

فٹ بال ورلڈکپ: ارجنٹائن نے بوسنیا، جرمنی نے پرتگال کو شکست دیدی، ایران اور نائیجریا کا میچ برابر رہا

ریوڈی جنیرو+سائویالو+فونٹے نووا (نوائے وقت‘ رپورٹ+ایجنسیاں) فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران ارجنٹائن اور جرمنی نے بالترتیب بوسنیا اور پرتگال کو ہرا کر میچ جیت لیے۔ تفصیلات کے مطابق گروپ ایف کے میچ میں ارجنٹائن کے سٹرائیکر نے پہلے ہاف میں بوسنیا کے خلاف ایک گول کیا۔ دوسرے ہاف میں ارجنٹائن نے دوسرا گول کیا جبکہ میچ کے اختتامی منٹ میں بوسنیا نے ایک گول کرکے ورلڈکپ کیلئے اپنا پہلا گول کیا۔ یوں ارجنٹائن نے بوسنیا کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔ دریں اثناء گروپ جی میچ میں جرمنی نے پرتگال کو 4-0 سے ہرا دیا۔ سپرسٹار رونالڈو کی ٹیم ایک گول نہ کر سکی۔ جرمنی کی طرف سے تھامس ملر نے 3 جبکہ میٹس ہیمل نے ایک گول کیا۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر 9`9 حملے کیے۔ جرمنی نے 8 جبکہ پرتگال نے 11 فائول کیے۔ جرمنی نے  4 کارنر لگا جبکہ پرتگال کو 6 کارنر ہٹیں ملیں۔ جرمنی کے گول کیپر نے گول پر 8 حملے بچائے جبکہ پرتگال کا گول کیپر صرف  ً  حملے بچانے میں کامیاب ہوا۔ فٹ بال ورلڈکپ کے گروپ جی میں ایران اور نائیجریا کے درمیان میچ برابر رہا۔ دونوں ٹیموں نے گول کے کئی یقینی مواقع ضائع کردئیے۔