فٹبال ورلڈکپ،آج تین میچ کھیلے جائینگے

برازیلیا  (اے پی پی) بیسویں فٹبال ورلڈکپ میں آج منگل کو تین میچوں کا فیصلہ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق آج  منگل کو پہلا میچ گروپ ایچ میں شامل بیلجیئم اور الجیریا کے درمیان بیلوہوریزونٹ میں کھیلا جائیگا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا، دوسرا میچ گروپ اے کی ٹیموں برازیل اور میکسیکو کے درمیان فورٹالیزا میں کھیلا جائیگا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات بارہ بجے شروع ہوگا جبکہ تیسرا میچ گروپ ایچ کی ٹیموں روس اور جنوبی کوریا کے درمیان کیوبا کے مقام پرکھیلا جائیگا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات تین بجے شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 4 جولائی سے شروع ہوگا اور 5 جولائی کو کو ختم ہوگا، سیمی فائنل مرحلہ 8 جولائی کو شروع ہوگا اور 9 جولائی کو ختم ہوگا میگا ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لیے میچ 12 جولائی کو کھیلا جائیگا جبکہ میگا ایونٹ کا دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 13 جولائی کو ریو ڈی جنیرو میں کھیلا جائیگا۔