دد ویلو کپ‘‘ نیشنل رینکنگ باکسنگ چمپئن شپ آج اسلام آباد میں شروع ہوگی

دد ویلو کپ‘‘ نیشنل رینکنگ باکسنگ چمپئن شپ  آج اسلام آباد میں شروع ہوگی

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے’’ ویلو کپ‘‘ چوہدری محمد نواز مرحوم نیشنل رینکنگ باکسنگ چمپئن شپ آج منگل سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ کا افتتاح ڈائریکٹر آرمی سپورٹس ڈائریکٹریٹ بریگیڈیئر غلام جیلانی کرینگے ۔ چیمپئن شپ میں آرمی ،  نیوی ،  ایئر فورس ،  ریلوے،  واپڈا، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبر پی کے، سندھ ، بلوچستان ، اسلام آباد ، گلگت بلتستان ، فاٹا ، رینجرز اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شرکت کریگی۔ چمپئن شپ 20 جون تک جاری رہیگی ۔