بین الصوبائی انڈر 14بوائز والی بال ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

 لاہور  (سپورٹس رپورٹر) پی ایس بی بین الصوبائی انڈر14بوائز والی بال ٹورنامنٹ آج بروز منگل کو پشاور میں شروع ہوگا، ٹورنامنٹ 19جون تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ  میں شرکت کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم  پیر کے روزپشاور پہنچ گئی ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب کے کھلاڑیوں میں ذیشان مقبول، محمد حسن علی، علی رضا، حسیب اللہ، محمد ثاقب سعید، عمیر محمدعلی، محمد عمار، امان اللہ، مجاہد علی اور محمد رضوان شامل ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم کے کوچ مقصود خالد اور سید عظمت حفیظ مینجر ہیں۔   ٹورنامنٹ میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پی کے، اسلام آباد، فاٹا، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔