بنگلہ دیش اور بھارت تین ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائیگا

میرپور (اے پی پی) بنگلہ دیش اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ (آج) منگل کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میںکھیلا جائیگا۔  سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 19 جون کو کھیلا جائیگا۔ ون ڈے سیریز کے تین میچز  شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں کھیلے جائینگے۔