انٹربورڈ والی بال ٹورنامنٹ لیسکو نے جیت لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹر بورڈ والی بال ٹورنامنٹ لیسکو نے این ڈی ٹی سی کو شکست دیکر جیت لیا۔ واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں پانچ دن تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں لیسکو نے این ڈی ٹی سی کو یکطرفہ مقابلے میں تین صفر سے ہراکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ پہلے سیٹ میں لیسکو نے اٹھارہ پچیس سے فتح حاصل کی جبکہ دوسرا سیٹ این ڈی ٹی سی نے  چھبیس اٹھائیس سے جیتا جبکہ تیسرے سیٹ میں لیسکو نے تیس پچیس کے مارجن سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل جیت لیا۔ چیمپئن شپ کی تیسری پوزیشن پیسکو نے حاصل کی جبکہ چوتھی پوزیشن گیپکو اور پانچویں پوزیشن میپکو کے نام رہی۔