پی سی بی آئین کے تحت جاوید میانداد، انتخاب عالم کو فارغ کر دیا جائےگا

لاہور (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کے تحت جاوید میانداد اور انتخاب عالم کو گورننگ بورڈ سے فارغ کر دیا جائے گا۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پی سی بی کے نئے آئین کے تحت بورڈ کا کوئی ملازم گورننگ بورڈ کا رکن نہیں بن سکتا ¾ نئے قانون کے تحت پی سی بی کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد اور ڈائریکٹر انٹر نیشنل کرکٹ آپریشنز انتخاب عالم گورننگ بورڈ کی رکنیت سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے اور پی سی بی کے گورننگ بورڈ ارکان کی تقرری بھی ازسرنو کی جائے گی ¾ آئین کے تحت 5 ارکان کا تقرر یا انتخاب ایک سال کیلئے ہوگا۔ نئے آئین کے نفاذ کے بعد گورنگ بورڈ کی تشکیل نو کی جائے گی جس کے بعد بیشتر نئے ارکان بورڈ کا حصہ بنیں گے۔ نئے آئین کے تحت موجودہ چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف گورننگ بورڈ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرکے آئندہ اڑھائی برس کیلئے دوبارہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہو جائیں گے۔