پہلی ویمن پاور لفٹنگ چیمپئن شپ نگہت کوثر نے جیت لی

پہلی ویمن پاور لفٹنگ چیمپئن شپ نگہت کوثر نے جیت لی

لاہور (کامرس رپورٹر) ملکی تاریخ کی پہلی ویمن پاور لفٹنگ چیمپئن شپ نگہت کوثر نے جیت لی۔ انہوں نے 125کلوگرام وزن اٹھا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ چیمپئن شپ میں 40 سے زائد پاور لفٹرز نے حصہ لیا۔ پاورلفٹرز نے 7 ویٹ کیٹیگریز کے تین ایونٹس سکوٹ ، بینچ پریس اور ڈیڈ لفٹ میں وزن اٹھا کر شائقین سے خوب داد وصول کی۔ نگہت کوثر نے 125کلووزن اٹھا کر پہلی، نگاہ ارشد نے دوسری اور صباءیونس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ کے آرگنائزرز کا کہنا تھا کہ خواتین پاور لفٹرز میں بہت ٹیلنٹ ہے اور مستقبل میں یہ ملک کا نام روشن کریں گی۔