پنجاب نے دوسری قومی یوتھ ریسلنگ چیمپئن شپ جیت لی

لاہور (اے پی پی) پنجاب نے دوسری قومی یوتھ ریسلنگ چیمپئن شپ 88 پوائنٹس کے ساتھ جیت لی۔ پنجاب کالج آف کامرس لاہور میں منعقدہ چیمپئن شپ میں واپڈا نے 63 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، کے پی کے نے51 پوائنٹس کے ساتھ تیسری، سندھ نے34 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی اور بلوچستان نے9 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان ریلوے اسپورٹس بورڈ کے وائس چیئرمین سعید اقبال نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔