ٹور میچ، بھارت اے نے آسٹریلیا کےخلاف 4 وکٹ پر 338 رنز بنا لئے

چنائی (اے پی پی) بھارت کی اے ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف تین روزہ ٹور میچ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 338 رنز بنا لئے۔ گوتم گھمبیر نے سنچری جبکہ روہت شرما اور منوج تیواری نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ زیویئر دوہرٹی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔