رافیل نڈال برازیل اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

رافیل نڈال برازیل اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

برازیلیا (اے پی پی) ہسپانوی ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، برازیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ کوارٹر فائنل میچ میں رافیل نڈال نے عالمی نمبر 78 ارجنٹائن کے کارلوس برلاق کو 6-3 سے زیر کیا۔ سیمی فائنل میں نڈال کا مقابلہ ارجنٹائن کے مارٹن الونڈ سے ہو گا۔ دیگر کھیلے گئے کوارٹر فائنلز میں سیمونی بولیلی، مارٹن الونڈ اور ڈیوڈ نیلبادین فاتح رہے۔ نیکولس الماگرو شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ سوئٹزرلینڈ کے ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک راجرفیڈرر اے بی این ایمرو ورلڈ ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کے کوارٹرفائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ کوارٹرفائنل میں راجر فیڈرر کو جولین بینی ٹو کے ہاتھوں شکست ہوئی۔