جونیئر ریسلنگ چیمپئن شپ : آرمی نے 5 کیٹگریز کے فائنل میں جگہ بنا لی

لاہور (کامرس رپورٹر) ساتویں نیشنل جونیئر ریسلنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں میں آرمی کے ریسلرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کیٹیگریز کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ 50 کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں واپڈا کے عارف اور محمد شاہد نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے جبکہ 55 کلوگرام میں آرمی کے محمد سعید اور پنجاب کے محمد بلال، 60 کلوگرام میں پنجاب کے عبدالوہاب اور آرمی کے آکاش احمد نے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ 66 کلوگرام خیبر پختونخواہ کے محمد جاوید واپڈا کے عثمان زاہد، 74 کلوگرام میں آرمی کے محمد زبیر اپنے ہی ڈیپارٹمنٹ کے تصور حسین کے مد مقابل ہونگے۔83کلوگرام میں آرمی کے محسن اور واپڈا کے محدم زبیر ،96کلوگرام میں ایچ ای سی کے طیب رضا اور پنجاب کے ذیشان احمد جبکہ سپر ہیوی ویٹ کیٹگری میں واپڈا کے وسیم باری اور پنجاب کے عادل سلیم گولڈ میڈل کے حصول کیلئے مد مقابل ہونگے۔ چیمپئن شپ کی تما م کیٹگریز کے فائنل مقابلے آج ہوں گے جن کے اختتام پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے چیف کوارڈینیٹر خالد محمود کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔