اولمپک تنازع، انٹرنیشنل ریسلنگ فیڈریشن کے سربراہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے

بنکاک (اے پی پی) انٹرنیشنل ریسلنگ فیڈریشن کے سربراہ ریفل مارٹی نیٹی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی طرف سے اولمپکس سے ریسلنگ کو باہر کرنے کے فیصلے کے رد عمل میں انتہائی قدم اٹھایا۔ فیلا ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس تھائی لینڈ میں منعقد ہوا جس میں فیلا کے سربراہ ریفل مارٹی نے استعفیٰ پیش کیا۔