اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

لاہور (اے پی پی) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ ہیڈ کوچ اختر رسول اور کوچ حنیف خان کی زیر نگرانی نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں گزشتہروز بھی جاری رہا۔ کھلاڑیوں نے صبح و شام کے سیشن میں ٹریننگ کی۔ کیمپ میں رضوان سینئر اور راشد محمود نے ابھی تک رپورٹ نہیں کی۔ کوچ حنیف خان نے بتایا کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی خامیوں کو دور کرنے کے لئے کافی کوشش کی جا رہی ہے۔ پنلٹی کارنرز، سکورنگ اور ڈیفنس کی طرف کا فی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ رضوان سینئر اور راشد محمود نے کیمپ میں ابھی تک رپورٹ نہیں کی اور نہ ہی پتہ چلا ہے کہ وہ کہاں ہیں۔ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں ہماری کوشش ہوگی کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے۔