پاکستان میں 10سال بعد انٹرنیشنل سکواش کی واپسی، شاندار انتظامات
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان میں 10 سال بعد بین الاقوامی اسکواش کی واپسی میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کے نتیجہ میںپاکستان اسکواش فیڈریشن دو اہم مقابلوں کی میزبانی کرے گی۔ہفتہ کو ترجمان پاک فضائیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اوپن اور چیف آف دی ائیر سٹاف وویمن انٹرنیشنل اسکواش چیمپئین شپ کا انعقاد کیا جائے گا،دونوں ایونٹس 17 سے 23 دسمبر تک مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوں گے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن نے مقابلوں کے لوگو اور پروموشنل ویڈیوز کا اجراء کر دیا، پاکستان سمیت مختلف ممالک کے 48 بہترین کھلاڑی مقابلوں کا حصہ ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ مردوں کی چیمپئین شپ میں مصر کے مروان الشوربیگی ٹاپ سیڈ کھلاڑی ہیں جبکہ ہانگ کانگ کی اینی اوکو وویمن انٹرنیشنل اسکواش چیمپئین شپ میں ٹاپ سیڈ ہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ مقابلوں کے کوالیفائینگ ر۱ؤنڈ 17 دسمبر سے جبکہ مین ر۱ؤنڈ 19 دسمبر 2017 ء کو کھیلے جائیں گے ایونٹس کے سیمی فائنلز اور فائنلز 21 سے 23 دسمبر کے درمیان کھیلے جائیں گے پاکستان اوپن ا سکواش چیمپئین شپ میں 50 ہزار ڈالرز انعامی رقم رکھی گئی ہے جبکہ وویمن انٹرنیشنل ا سکواش چیمپئین شپ میں 25 ہزار ڈالرز انعامی رقم مقرر کی گئی ہے۔ خواتین کے ایونٹ میں 28 کھلاڑی حصہ لیںگی جن میں6 پاکستانی اور 22 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں، غیر ملکی کھلاڑیوں کا تعلق ہانگ کانگ، مصر، آسٹریلیا، ملائیشیاء ،فرانس، بھارت، سوئٹزرلینڈاور ایران سے ہے۔خواتین کا ایونٹ 17 سے 22 دسمبرتک کھیلا جائے گا،17 اور 18 دسمبرکوکوالیفائنگ رائونڈ، 19 دسمبر کو مین رائونڈ، 20 دسمبرکوکوارٹرفائنل، 21 دسمبرکوسیمی فائنل جبکہ 22 دسمبرکو فائنل کھیلا جائیگا۔ مردوں کے ایونٹ میں 56 کھلاڑی شرکت کریں گے جن میں28 پاکستانی اور 28 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کا تعلق مصر، ہانگ کانگ، ملائیشیائ، ویلز، امریکا، سپین، فرانس، پرتگال، آئرلینڈ اور برطانیہ سے ہے۔ مردوں کے ایونٹ میں 17 اور 18 دسمبرکوکوالیفائنگ رائونڈ، 19 اور 20 دسمبرکو مین رائونڈ، 21 دسمبر کو کوارٹر فائنل، 22 دسمبرکو سیمی فائنل جبکہ 23 دسمبرکو فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں۔