محمد عامر کی انوشکا اور ویرات کے لیے خوبصورت دعا
دبئی(سپورٹس ڈیسک ) پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو نئی زندگی کی مبارکباد دیتے ہوئے دونوں کوبری نظر سے بچنے کی دعا دی ہے۔پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامرنے کہا دونوں کی شادی پر بہت زیادہ خوش ہوں اور ویرات کوہلی کو زندگی کی نئی اننگز پر مبارکباد دیتاہوں۔ جس طرح ویرات کوہلی نے کرکٹ میں کامیابیاں حاصل کی ہیں میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ ان کی اور انوشکا کی شادی شدہ زندگی بھی اسی طرح کامیاب ہو۔ اس کے علاوہ عامر نے دونوں کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالٰی دونوں کو ہر بری نظر سے بچائے۔