ڈیوس کپ ٹائی میںکامیابی کے ساتھ وطن واپس لوٹیں گے: عقیل خان


اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کے نامور ٹینس کھلاڑی عقیل خان نے کہا ہے کہ وہ ڈیوس کپ ٹائی میں سری لنکا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی کے ساتًھ وطن واپس لوٹیں گے، ڈیوس کپ سے قبل پی ٹی ایف ٹینس ٹرافی اچھا اقدام ہے اس سے کھلاڑیوں کے کھیل میں مزید بہتری آئے گی۔ سری لنکا میں ہونے والے ڈیوس کپ ٹائی سے قبل پی ٹی ایف ٹینس ٹرافی فیڈریشن کی طرف سے اچھا اقدام ہے اوراس ایونٹ سے ڈیوس کپ ٹائی کیلئے اچھامیچ کمبینیشن ہو جائے گا اور کھلاڑیوں کے کھیل میں بہتری آ جائےگی۔