پریمئر فٹ بال لیگ میں 2 میچوں کا فیصلہ


لاہور (سپورٹس رپورٹر) نویں پاکستان پریمئیر فٹ بال لیگ- 2012ءمیں دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ پہلا میچ کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پاکستان ائر فورس کے درمیان کے پی ٹی فٹ بال سٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا جو دو دو گول سے برابر رہا۔ دوسرا میچ نیوی اور زرعی ترقیاتی بنک لمٹیڈ کے درمیان پی این ایس کارساز گراﺅنڈ کراچی میں کھیلا جو نیوی نے دو صفر سے جیت لیا۔