پاکستان‘ بھارت کرکٹ سیریز....سیکورٹی کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنیکا فیصلہ

پاکستان‘ بھارت کرکٹ سیریز....سیکورٹی کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنیکا فیصلہ


بنگلور (آن لائن) پاکستان اور بھارت کے درمیان 25 دسمبر کو بنگلور میں کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران شائقین کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائیگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس کمشنر بی جی جیوئی پرکاش نے بتایا کہ ہم نے سکیورٹی کے حوالے سے سینئر حکام سے مشاورت کی ۔پہلے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے بڑی تعداد میں پولیس حکام سٹیڈیم کے باہر اور اندر تعینات کئے جائیں گے جبکہ شائقین کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص گڑبڑ کرنے کی کوشش کریگا تو اس سے سختی سے نمٹا جائیگا۔